میاں شریف کی جائیداد صرف حسین نواز کو نہیں ملی، سلیمان شہباز

Salman Shahbaz

Salman Shahbaz

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میاں شریف کی جائیداد صرف وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز شریف کو ملی ہے۔

سلیمان شہباز شریف نے مزید بتایا کہ میاں شریف کا اثاثہ ان کے تینوں بیٹوں میں تقسیم ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور عباس شریف کے درمیان اس حوالے سے تحریری معاہدہ موجود ہے۔