سلو میاں کو سنجو بابا کی قید سے رہائی کا انتظار

Salman Khan And Sanjay Dutt

Salman Khan And Sanjay Dutt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان کا کہنا ہے کہ جس دن ان کے دوست سنجے دت اپنی سزا پوری کرکے جیل سے باہر آئیں گے وہ ان کے اعزاز میں پارٹی کریں گے ۔

ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم بجرنگی بھائی جان کے گانے کی لانچنگ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے سلمان خان نے کہا کہ سنجے دت اپنی سزا کے دوران رخصت پرگھر آئیں گے لیکن درحقیقت ناصرف انہیں بل کہ بہت سے لوگوں کوسنجے دت کی سزا مکمل ہونے کے بعد ان کی رہائی کا انتظار ہے کیونکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ مجرم نہیں بلکہ ایک باعزت شہری ہوں گے۔

ہم یہی چاہتے ہیں کہ وہ ایک آزاد شہری کی حیثیت سے ہم میں واپس آئیں اور اس وقت ہم پارٹی کریں گے۔ واضح رہے کہ سنجے دت 1993 کے ممبئی دھماکوں کے دوران غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم پونا کی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔