زندگی کا مقصد عوامی خدمت ہے جس کے لئے مجھے کسی حد تک بھی جانا پرے گریز نہیں کروں گا: ملک تنویر اسلم

maini adda news

maini adda news

میانی اڈا (نامہ نگار) زندگی کا مقصد عوامی خدمت ہے جس کے لئے مجھے کسی حد تک بھی جانا پرے گریز نہیں کروں گا اس بات کا اظہار صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم نے چین کے شہر شنگائی کے دورہ پر علاقہ ونہار کے سئنیر صحافی ریاض احمد ملک اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کلر کہار کے صدر ملک اشتیاق حسین سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام میرا اساسہ ہیں اور ان کی خدمت کی خواہش لے کر سیاسی میدان میں آیا تھا

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہر حال میں میرا ساتھ دیا جس کے لئے میں ان کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ میں نے بیماری کی حالت میں بھی عوام کی فلاح کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور عوام کے لئے آخری سانسوں تک خدمت کا جذبہ برقرار رہے گاانہوں نے اس موقع پر بتایا کہ اتنی مصروفیات کے باوجود میں اپنے چکوال کے عوام کو نہیں بھولتا اور ان کی اور ان کی نسلوں کی بہتری ہی میری اولین ترجیح ہے اور میں ہمیشہ اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں اور میرے فیصلے عوام کی مرضی کے مطابق کھلے میدان میں ہوتے ہیں جن کی گواہ خود عوام ہوتی ہے اللہ پاک نے چاہا تودورہ چائنہ کے بعد موضع جھامرہ شریف میں عوام کی عدالت میں پیش ہوں گا