میانوالی : ہیڈپکا میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

Plane Crash

Plane Crash

میانوالی (جیوڈیسک) ہیڈ پکا کے قریب پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارہ ویران جگہ پر گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق بغیر پائلٹ طیارے نے علاقے میں سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لیے میانوالی ائر بیس سے اڑان بھری ، فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور طیارے کے ملبے کو اکٹھا کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔