پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ، پائلٹ مریم حادثے میں شہید

Maryam

Maryam

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کا ایف 7 پی جی طیارہ کندیاں میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ مریم شہید ہو گئیں۔

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن اور آج پاکستان کی بہادر پائلٹ بیٹی مریم شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئی۔ مریم کو پاکستان کی پہلی خاتون شہید پائلٹ کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔

ایئر فورس کی فلائنگ آفیسر مریم مختیاربھی آسمانوں میں منزل کی تلاش میں محو پرواز تھیں کہ کندیاں کے قریب گاؤں کچہ گجرات میں اُن کا ایف سیون طیارہ گرکر تباہ ہو گیا اور وہ شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئیں۔

اُن کا معاون پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اس حادثے میں معمولی زخمی ہیں۔ مریم مختار کراچی کی رہنےوالی ہیں اور ان کی عمر چوبیس سال تھی وہ زندگی میں بھی کبھی خطرات سے نہیں گھبرائیں۔

ایئرفورس نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پاک فضائیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہے اور پوری قوت سے دشمن پر وار کر رہی ہے۔