میانوالی کی خبریں 12/3/2016

Rramiz Akram khan

Rramiz Akram khan

میانوالی (نامہ نگار) پنجاب حکومت کا ٹیکنیکل سٹاف کو مستقل کرنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ٹیوٹا ضلع میانوالی کی ضلعی منیجمنٹ پرنسپل ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے ملازمین کو ریگولر کرنے کوتاریخی اقدام قراردیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، چیف ریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور تمام افسران بالا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کاوشوں کو سراہا، ٹیکنیکل سٹاف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل ملازمین نے عوام کو فنی تعلیم فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ ٹیکنیکل سٹاف کا عرصہ دراز سے مطالبہ تھا ٹیکنیکل یونین اور افسران کی کاوشوںسے ٹیکنیکل سٹاف کا دیرینہ مطالبہ پوراہوا ۔ٹیوٹا آفس میانوالی میں ٹیکنیکل سٹاف کو مستقل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سٹاف نے خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی اور میاں شہباز شریف سمیت تمام حکام بالا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اقدام کو سراہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میانوالی (نامہ نگار) میانوالی کا اعزاز، ایم ایس سی آنرز ایگری کلچر کا طالبعلم رمیض اکرم خان نے پاکستان گولڈمیڈل حاصل کرلیا، سابق منیجر ایس ایم ای بنک اکرم خان نیازی کا ہونہار بیٹا اور لیفٹیننٹ انجنیئرنگ کور راحیل اکرم خان کا بھائی جہانزیب خان مرحوم سابق صدر ایپکا کا بھتیجا اور اسلم خان نیازی ایچ وی سی کاپوتا، حیات اللہ خان زونل چیف حبیب بنک کا بھانجا رمیض اکرم خان نے مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ایم ایس سی آنرز کے فائنل سمسٹر میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔ گذشتہ روز وائس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے رمیض اکرم خان کو پاکستان گولڈ میڈل سے نوازا۔ شاندار کامیابی پر چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب گل شیر خان ، خورشید انور خان ، ملک نیک محمد ایڈووکیٹ، اظہر نیازی، ملک غلام حسین اعوان ، حبیب الرحمن ، کلیم خان بوری خیل ،حاجی منظور احمد خان و دیگر نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میانوالی (نامہ نگار) چیئرمین یوسی موچھ و ضلعی رہنما کسان اتحاد مولوی عظمت اللہ خان ،کسانوں کے مسائل پر آج ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔پریس کانفرنس دن 11بجے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے مولانا ظفر علی خان ہال میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب نے اس سلسلہ میں صحافیوں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا۔