پائی خیل کی خبریں 12/11/2016

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) ضلع میانوالی کے معروف مذہبی راہنما و جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے امیر مفتی سلطان احمد قادری کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ جامع مسجدوارلیاں والی سٹی پائی خیل میں مفتی سلطان احمدقادری نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی۔بعدازاں سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں دادامیاں محمدورالی صاحب قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ تاہم مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآنی خوانی کل 13نومبر بروز اتوار صبح ساڑھے سات بجے جامع مسجدوارلیاں والی پائی خیل میں ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ڈیرہ محمدنوازوالہ پائی خیل سڑک ،بجلی اوردیگربنیادی سہولیات سے محروم سٹاف وطلباء پریشانی سے دوچارتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ڈیرہ محمدنوازوالہ پائی خیل پکہ عرصہ درازسے آمدورفت کے لئے پختہ سڑک نہ ہونے کے باعث بارشی صورت میں راستہ بندہوجاتاہے ۔جبکہ سکول میں بجلی کی سہولیات نہ ہونے سے گرمیوں میں سٹاف اورطلباء کوشدیدمشکلات کاسامنارہتاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورمحکمہ تعلیم کے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کامطالبہ کیا ہے۔