میانوالی: 268 انفنٹری جانباز ٹریننگ ٹیم پولیس لائن کے زیر اہتمام پاسنگ آؤٹ پریڈ

Passing Out Parade

Passing Out Parade

میانوالی: 268 انفنٹری جانباز ٹریننگ ٹیم پولیس لائن کے زیر اہتمام پاسنگ آؤٹ پریڈ، لیفٹیننٹ کر نل راشد بشیر نقوی کی زیر نگرانی 29 جانباروں نے چھ ہفتوں کی ٹریننگ مکمل ۔تفصیلات کے مطابق 268 انفنٹری جانباز ٹریننگ ٹیم پولیس لائن میانوالی میں لیفٹیننٹ کر نل راشد بشیر نقوی اور صوبے دار شفیق احمد کی زیر نگرانی 29 جانبار وں نے چھ ہفتوں کی ٹریننگ مکمل کی،جانباز ٹریننگ مکمل ہو نے پر 268انفنٹری جانباز ٹریننگ ٹیم پولیس لائن میانوالی کے زیر اہتمام باقاعدہ پاسنگ آؤٹ پر یڈ کی تقریب ہوئی۔

تقریب کی صدرات کے فرائض لیفٹیننٹ کر نل راشد بشیر نقوی نے خود ادا کی ،لیفٹیننٹ کر نل راشد بشیر نقوی نے جانبازوں سے خطاب کیا ،جانبازوں سے حلف لیا گیا ، اس موقعہ مہمان خصوصی ملک امیرمحمدخان آف کالاباغ،محمد عاصم میکن ایڈووکیٹ،ملک محمد اعظم اورملک پرویز نے 29جانبار وں کو خصوصی سر ٹیفیکٹس دئیے،سی ایچ ایم گوہر زمان ، حوالدار امتیاز،شاہد اقبال ،منیر حسین،عبدالحفیظ،محمد خان ،حاجی شیر زاداور امیر احمد نے ان جانبازوں کوٹریننگ دی ، جانبازوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے جانفشانی،جذبہ حب وطنی سے سر شار ہو کر اپنی ٹریننگ مکمل کی، اس ٹریننگ سے اس قابل ہیںکہ اپنے ملک قوم کا تحفظ کے لئے کر دار ادا کر یں ،ڈسٹرکٹ پولیس لائن گر اؤنڈ میں منعقد ہوئی ، اس موقعہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔