بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے، مکی آرتھر کل پاکستان آئیں گے

Mickey Arthur

Mickey Arthur

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مکی آرتھر کا ویزہ لگ گیا، کل رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کے حتمی اعلان اور اسکل کیمپ ختم ہو جانے کے بعد ہیڈ کوچ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

مکی آرتھر کو ویزہ مل چکا ہے کل رات آسٹریلیا سے لاہور پہنچیں گے۔ ہیڈ کوچ جمعرات کو کپتان مصباح الحق اور اظہرعلی سمیت چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات کریں گے جبکہ 9 جون کو مکی آرتھر پریس کانفرنس کریں گے۔