مائکروفکشن مختصر ترین افسانہ، بھوکے ننگے

Ali Raj

Ali Raj

کراچی : دھڑا دھڑ تالے لگائے جا رہے تھے… سب لوگ بہت خوش تھے جیسے برسوں کی تمنا پوری ہونے جا رہی ہو کوئی واہ واہ کوئی مبارکاں کوئی سٹھو کیو تو کوئی سیی دہ جیسے الفاظ سے مسرت بکھیرتا دکھائی دے رہا تھا۔”

ہر طرف جشن کا سماں تھا لیکن ساتھ ہی عجیب گومگو کی کفیت طاری تھی کیونکہ چار کروڑ بھوکے ننگے ذہنوں میں پلنے والی سوچ اب بھی آزاد تھی جسے دنیا کے کسی بھی تالے سے سیل کرنا محال تھا۔”

تحریر: عمران احمد راجپوت