مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کا خاتمہ اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان

Maliha Lodhi

Maliha Lodhi

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کاخاتمہ اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق مباحثے کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں مسائل کےحل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں، خطے کے ملکوں میں کشیدگی کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں، خطے میں استحکام کے لئے مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرنا ہوگی جہاں نظام کی خرابی سے داعش جیسے غیرر یاستی عناصر کو پھیلنے کا موقع ملا، اسلامی سربراہی تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے کردار ادا کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دشمنی کا خاتمہ اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف خطے میں ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہیں اور انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششیں بھی کیں۔