بحرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاک، 80 سے زائد لاپتہ

Migrants Boat

Migrants Boat

روم (جیوڈیسک) کشتی الٹنے کا واقعہ اٹلی اور لیبیا کے درمیان بحیرہ روم میں پیش آیا۔ تارکین وطن کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اطالوی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 4 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 80 سے زائد افراد تاحال سمندر کی موجوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ جن کو بچانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں بحری جہازوں سمیت فضائی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس 5 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندر کی نذر ہوئے تھے۔