میلاد منانے سے حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ علامہ منیر احمد نظامی

Muhmmad PBUH

Muhmmad PBUH

لیہ : مسجد حافظ حضور بخش والی میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست جماعت اہلسنت تحصیل لیہ علامہ منیر احمد نظامی نے کہا ہے کہ میلاد منانے سے حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔

محفل میلادصلی اللہ علیہ والہ وسلم میں محمداسلم ساجد، محمد افضل، شعیب نظامی، محمد صدیق پرہار، فائق عطاری اور دیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔

علامہ منیراحمد نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس دنیا میں تشریف لانے سے اس دنیا سے ظاہری پردہ فرمانے تک امت کی بخشش کی دعا کی

۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میلاد منانے کے ساتھ ساتھ اسوہ حسنہ پربھی عمل کرنا چاہیے۔محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔