میلاد منانے سے حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ مولانا ذیشان اسلم

Milad Mustfa

Milad Mustfa

لیہ: جامع مسجد غوثیہ جنوبی بازارلیہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذیشان اسلم نے کہا ہے کہ میلادمنانے سے حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے۔

محمدسمیع اللہ قریشی، عمران احمد خان، عبدالرشید خان،عدنان احمد خان، شیخ رحمت اللہ، ملک ظفراقبال، شیخ ابرار احمد، طاہر اقبال، علی حسن، عمیر احمد، محمد صدیق پرہار اور دیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔م

ولانا ذیشان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریشانیوں اورمسائل میں گھرے ہوئے لوگ خوشی کے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان گونا گوں مسائل کی وجہ سے پریشانیوں میں مبتلا رہتا ہے۔

اسے خوشی کاموقع مل جائے تو وہ پریشانیوں کے اثرات سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی خوشی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کامیلادمنایا جائے۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔