میلاد کمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام غلام شبیر عرف شبو کے مکان پر محفل میلاد مصطفی

Milad un Nabi

Milad un Nabi

لیہ : میلاد کمیٹی سگ حسنینیہ کے زیر اہتمام غلام شبیر عرف شبو کے مکان پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ احمدحسن باروی نے کہا ہے کہ جس کو ایک باررسول پاک عطاء کردیں وہ غنی ہوجاتا ہے۔آتش بازی مسلمانوںکاطریقہ نہیں۔

محفل میلادمصطفی کی صدارت حافظ غلام محمدباروی نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدچشتی نے کی۔محمدسرفرازخان، کامران چشتی، شیخ کاشف سجاد،محمدصدیق پرہار، احمدحسن،فائق عطاری ودیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔صاحبزادہ احمدحسن باروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکارمدینہ کی عنایات کی مثال دنیامیں نہیں ملتی۔

اس درسے خیرات پانے والے خیرات بانٹنے والے ہوجاتے ہیں۔قرآن پاک میں ہے کہ رسول تمہیں عطاء کریں وہ لے لو اورجس چیز سے منع کریں اس سے رک جائو ۔ محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔