عظیم و الشان محفل ذکر ولادت مصطفیۖ آج شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلاد کمیٹی ریتا پلاٹ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ عظیم الشان محفل ذکر ولادت مصطفی ۖ و تقریب پرچم کشائی زیر سرپرستی علامہ عبدالصمد قادری نعیمی(آج) مورخہ 19دسمبر2015ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام 1/1559 ریتا پلاٹ نزد طیبہ مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر1پر منعقد ہوگا ۔م

حفل سے نوجوان شعلہ بیاں مقرر حضرت علامہ مفتی عبدالوارث قادری خصوصی خطاب فرمائیں گے ،نظامت کے فرائض مبشر ناصر قادری انجام دینگے ۔محفل میں ملک کی ممتاز ثناء خوان رسول ناصر عزیز ،طاہر قادری ،ریحان قادری ،سید بلال قادری اور دیگر بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔