میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے

Anjuman Talaba e Islam

Anjuman Talaba e Islam

کراچی: میلاڈ مصطفیۖ طلبہ کنونشن اور طلبہ یونین کی بحالی محترم مدیران، صحافی حضرات، رپورٹر، کیمرہ مین ! السلام علیکم اللہ عزوجل کے کرم و فضل سے امید ہے کہ آپ حضرات خیریت سے ہونگے، انجمن طلبہ اسلام پاکستان 1968 میں طلبہ و طالبات کے دلوں میں عشق مصطفیۖ کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے بنائی گئی تھی جس کے بانی حضرت علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی دامت برکارتہم ہیں، جیسا کہ آ پ حضرات کے علم میں ہے کہ انجمن طلبہ اسلام مختلف قومی تہواروں، مذہبی ایام اور نظریاتی اساس کی حامل یادگارکے حوالے سے مختلف پروگرامات منعقد کرتی ہے ، جس کا مقصد نوجوان طلبہ کی تعلیمی، فکری، نظریاتی اور مذہبی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں عشق مصطفیۖ اور محبت پاکستان کا جذبہ اجاگر کرنا بھی مقصود ہوتا ہے۔

اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے31جنوری 2016بروز اتوار آرام باغ پارک ، شاہراہ لیاقت، نزد برنس روڈ ، کراچی میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھ سطح کے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن کو اہتمام کیا گیا ہے، جسے تین منفرد نشستوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی نشست میں انجمن طلبہ اسلام کے ذمہ داران اور ہمدردوں کے درمیان تقریریمقابلہ جات، دوسرے مرحلے میں تنظیمی خطابات اور تیسری نشست میں قائدین اور مہمان مقررین کے خطابات کروائے جائیں گے،س کنونشن میں ممتاز دفاعی تجزیہ نگار اوریا مقبول جان، بانی انجمن مفتی جمیل احمد نعیمی، سیکرٹری جنرل جے یو پی شاہ محمد اویس نورانی صدیقی، ڈاکٹر صدیقی راٹھور، جے یو سندھ کے رہنما علامہ شفیق قادری، عبدالمجید نورانی، محمد امین نورانی ، محمد مستقیم نورانی، مفتی غوث بغدادی، مفتی غوث صابری، مفتی عبدالحلیم ہزاروی، میٹرک بورڈ کے چیہرمین ڈاکٹر انوار احمد زئی، ڈاکٹر علامہ رضون نقشبندی، عثمان عامر عباسی،رمضان دانش، میمن ویلفیئر کے صدر عثمان پردیسی، میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن، سابق ایم این اے عثمان خان نوری، سابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، ڈاکٹر قیصر جامعہ کراچی، ڈاکٹر سہیل شفیق جامعہ کراچی، ڈاکٹر خالد جمال جامعہ کراچی، سید ویلفیر کے احمر اللہ صدیقی، علامہ ظفر اقبال الازہری، پروفیسر احمدصدیقی، اسماعیل لائل پوریہ، نوائے وقت سے عبدالحمید اشرفی اور دیگر سماجی، مذہبی، سیاسی اور طلبہ رہنما شرکت کرینگے،
ایجنڈہ۔ میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن اور طلبہ یونین کی بحالی
تاریخ۔ 31-01-2016 بروز اتوار بوقت ۔3:00 بجے،
بمقام آرام باغ پارک ، شاہراہ لیاقت، نزد برنس روڈ ، کراچی
تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اس اہم ترین پریس کانفرنس میں شرکت کر کے ہمیں شکریہ کا موقع دیں۔

جاری کردہ شعبہ اطلاعات و نشریات
انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ0311-0442922