فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد رک گیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ چار ملزمان کی سزا پر عمل درآمد روک کر اٹارنی جنرل سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی موجودہ حیثیت سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، چاروں ملزمان میں سے دو آرمی پبلک اسکول پر حملے ، ایک باجوڑ چیک پوسٹ اور ایک نوشہرہ مسجد دھماکے میں ملوث تھا۔

سپریم کورٹ نے وکلا کا موقف سننے کےبعد سزائے موت پر عمل درآمد روکتے ہوئے جیک برانچ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔