فوجی عدالتوں کا قیام، پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج اسپیکر کی زیر صدارت ہو گا

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آج پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان، پرویز الہی، محمود خان اچکزئی، شیخ رشید احمد اور دیگر رہنمائوں کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر غور ہو گا۔ فوجی عدالتوں کے بارے میں وزیر داخلہ یا وزیر دفاع کی طرف سے بریفنگ کا امکان ہے۔

جبکہ اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دو اجلاس ہو چکے ہیں جو بے نتیجہ رہے۔