فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے، میاں محمد اسلم

Mian Muhammad Aslam

Mian Muhammad Aslam

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) سابق ایم این اے و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو بہت بنایا جائے،پانامہ لیکس میں ملوث ہر فردکا بلا تفریق اور بے رحمانہ احتساب ہونا چاہئے۔

عوام کی امیدیں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں،جماعت اسلامی قومی دولت لوٹنے والوںکا کڑا احتساب چاہتی ہے،حکومت دوسالوں میں عدالتی نظام میں موجود قانونی سقم دور نہ کر سکی ، فوجی عدالتوں کو دوبارہ فعال کرنے کے حق میں نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ٹیکسلا کے رہنما راجہ حبیب الرحمان کی رہائش گاہ پر پارٹی اجلاس کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی رورل ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی ،سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی وحید حیدر شاہ،سابق امیدوار قومی اسمبلی خواجہ وقار ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی ٹیکسلا مولانا غلام سرور،جمعیت کے رہنما اویس مرزا ، شباب ملی کے رہنما عتیق الرحمان کاشمیری بھی موجود تھے۔

میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں پہلے بھی یہ کہہ کت فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا کہ موجودہ عدلیہ کے کمزور نظام اور قانونی سقم کی بنا پر دہشتگرد رہا ہوجاتے ہیں، فوجی عدالتیں بغیر کسی دباو کے ٹرائل کر سکیں گی۔

اس دوران عدلیہ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا،لیکن اب دوبارہ یہ حکومت فوجی عدالتوں کے نظام کو فعال کر کے اسے دوبارہ مسلط کرنا چاہتی ہے جسے جماعت اسلامی رد کرتی ہے انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے مسلم مالک کے سربراہ بننے پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی جب مکمل حقائق سامنے آئیں گے تو جماعت اسلامی اپنا موقف دے گی۔

تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، انھوں نے عندیہ ظاہر کیاکہ جماعت اسلامی 2018 کے جنرل الیکشن میںبھرپور حصہ لے گی،عوام کو ایماندار اور دیانتدار قیادت مہیا کی جائے گی،اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر وقاص کا کہنا تھا کہ وہ اس فورم کے زریعے سی بی گراونڈ لالہ رخ میں کھیل کے میدان میں کمرشل بنیادوں پر بننے والی مارکیٹ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں ، کھیل کے میدان اجاڑ کر آخر کینٹ بورڈ نوجوان نسل کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038