فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی

Hanging

Hanging

کوہاٹ (جیوڈیسک) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بونیر میں تعلیمی ادارے کو تباہ کرنے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد شوکت علی ولد عبدالجبار، عماد اللہ ولد عبدالواجد، صابر شاہ ولد احمد شاہ، خاندان ولد دوست محمد خان اور انورعلی ولد فضل غنی کوبھی پھانسی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔