فوج کو اقتدار میں آنے کی دعوت دینے والے بینرز لگوا کر چوہدری نثار کی ناقص پالیسیوں کا پول کھول دیا ہے

Raheel Sharif Banners

Raheel Sharif Banners

فیصل آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 71 چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ مووآن پاکستان نامی گمنام سیاسی جماعت نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کو اقتدار میں آنے کی دعوت دینے والے بینرز لگوا کر وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ناقص ترین پالیسیوں کا پول کھول دیا ہے۔

بڑھکیں مارنے اور عملی اقدامات کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے’ مذکورہ سیاسی جماعت ایک ہی فرد پر مشتمل ہے جس کا صدر ‘ چیئرمین ‘ وائس چیئرمین اور ورکر ایک ہی شخص ہے اور یہ ایک ہی شخص حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے میں مصروف ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وطن عزیز میں ریاست نام کی کوئی چیزنہیں ہے ‘اگر ریاست ہوتی تو وہ اس شخص کو پکڑ کر اب تک پابند سلاسل کرتے ہوئے اس پر غداری کا مقدمہ درج کر چکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اوریہاں آمریت ‘ مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں جو لوگ مارشل لاء کو دعوت دیتے ہیں وہ کسی صورت بھی محب وطن نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت وقت ضائع کئے بغیر جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنیوالے کو قانون کی زد میں لائے تاکہ عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کاخاتمہ ہوسکے۔