ملٹری پولیس پرحملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تصاویر جاری

Military Police

Military Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 2 مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔

مشتبہ دہشت گردوں میں ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا ،دوسرے نے فائرنگ سے پہلے منہ پر رومال باندھا۔واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کی گئی تصویر ممکنہ طور پر ان دو دہشت گردوں کی ہے ،جنہوں نے گزشتہ روز ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد کے مطابق دہشت گردوں نے واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہید جوانوں کے لواحقین کے لیے 20،20 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔