ملٹری پولیس پر حملہ کرنیوالوں کے بہت قریب پہنچ چکے ،ڈی آئی جی ساؤتھ

Pakistan DIG South

Pakistan DIG South

کراچی (جیوڈیسک) ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل نےکہا ہے کہ کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ، رینجرز اور پولیس نے متعدد افراد گرفتار کر لیئے۔

رینجرز نے ملزمان کی نشاندہی پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

ڈی آئی جی ساوتھ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے فرار کے ممکنہ راستوں کا بھی علم ہوچکا ہے ، جلد گرفتار کر لینگے ۔