فوج نے پیغام دیا ہے کہ دہشتگردی اور کرپشن دونوں ہی کا خاتمہ ضروری ہے۔ شجاع الرحمن

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان نے ہمیشہ نہ صرف وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ و یقینی بنایا ہے بلکہ عوام الناس کو بھی ہر مشکل ومصیبت سے نجات دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور چونکہ دہشتگردی و کرپشن ایک ہی سکے کے دور خ ہیں اسلئے دہشتگردی کیخلاف صف آرا فوج نے کرپشن کیخلاف بھی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

دی کامن لیگ کے کنوینر شجاع الرحمن نے فوج میں احتسابی عمل کے آغاز پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین اور فوج سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے دہشتگردی کیساتھ کرپشن کیخلاف کاروائی کا آغاز کرکے قوم کو پیغام دے دیا ہے کہ فوج ہر طرح وطن عزیز کے دفاع اور عوام کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے اور اگر مقتدر طبقات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو یقینا فوج دہشتگردی کیخلاف جس طرح سے صف آرا ہے۔

چن چن کر دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچارہی ہے اسی طرح کرپشن کے ذریعے قومی معیشت کو سبوتاژ کرنے والے دہشتگردوں کیخلاف بھی صف آراء ہو جائے گی۔