ملکھا سنگھ بھی فلم اسٹار سلمان خان کو ریو گیمز کا خیرسگالی سفیر بنانے کے مخالف

Milkha Singh

Milkha Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) سابق بھارتی اولمپئن ملکھا سنگھ نے سلمان خان کو ریو اولمپکس کاخیرسگالی سفیر بنائے جانے کی مخالفت کر دی۔

معروف سابق بھارتی رنر ملکا سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو تبدیل کرنے کیلیے حکومت کو مداخلت کرنی چاہیئے اور ریو اولمپکس کے لئے کسی اسپورٹس شخصیت کو خیر سگالی کا سفیر بنانا چاہیئے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے کئی اسپورٹس شخصیات دنیا کو دیں جنھوں نے ملک کے لیے اپنا خون اور پسینہ بہایا ہے، میں فلم انڈسٹری سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ اپنے کسی میگا ایونٹ میں کسی اسپورٹس شخصیت کو ’ سفیر ‘ بنانا پسند کریں گے۔