ملت کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم تاسیس کشمیر کے سلسلہ میں امن احتجاج

Foundation Day Kashmir Peace Protest

Foundation Day Kashmir Peace Protest

پیرس ( زاہد مصطفی اعوان ) ملت کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم تاسیس کشمیر کے سلسلہ میں بھارتی قونصلیٹ بارسلونا کے سامنے پر امن احتجاج کیا گیا، جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ ساتھ انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی حکومت اور مودی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

ملت کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ ناظر خان نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق آزادی دی جا ئے ،دیگر پاکستانی مقررین نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل ادھوری ہے ، انہو ں نے کہا کہ کشمیر میں ہو نے والے مظالم کا عالمی برادری نو ٹس لے اور انسانیت کے قاتل مودی کے کشمیریو ں پر ظلم بند کرا ئے جا ئیں۔

سکھ کمیونٹی کی جانب سے شر کت کر نے والے افراد نے مودی کے ظلم اور سکھو ں کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج کیا۔اور کہا کہ خالصتان کی آزادی تک ہم احتجاج کا راستہ نہیں چھوڑ یں گے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر مودی سرکاری نے ظلم نا روکے تو ہمارے سکھ نوجوان بندو ق اٹھانے پر مجبور ہو جا ئیں گے۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں مذہبی کتاب کی بے حرمتی پر بھی احتجاج کیا گیا اور مقررین نے کہا کہ ہمیں مذہبی آزادی سے بھی روکا جا رہا ہے انہو ں نے پیغام دیا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہو ئے سکھ خالصتان کی آزادی اور اپنی مذہبی آزادی کے لئے ایک ہو جائیں ، مقررین کا کہنا تھا کہ جب بھی سکھ اور مسلمان ایک ہو ئے ہیں انہوں نے آزادی حاسل کی ہے اور اب پھر ہم ایک ہو گئے ہیں اور اب خالصتان اور کشمیر کی آزادی دور نہیں۔

قونصلیٹ آف بھارت بارسلونا میں قو نصل جنرل اعزازی حیثیت کے حامل ہیں ، ان کو ملت کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر را جہ ناظر خان اور کشمیری وکیل راجہ نامدار اقبال خان نے یوم تاسیس کشمیر کے حوالہ سے یاد داشت پیش کی۔ دوگھنٹے کے احتجاج کے بعد سکھ اور پاکستانی شرکاءبھارت کے ظلم وبربریت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہو ئے واپس چلے گئے۔