فلم دی مارشین کا پچپن ملین ڈالر کے ریکارڈ بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ

The Martian

The Martian

لندن (جیوڈیسک) خلائی سفر پر مبنی فلم “دی مارشین” ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ،فلم دی مارشین نے پچپن ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ پہلے پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے گزشتہ ہفتے ریلیز کی جانے والی خلائی سفر کے ڈرامائی کہانی پر مبنی دی مارشین فلم باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔

ریڈلی سکاٹ کی ہدایت کاری میں بنے والی فلم دی مارشین نے ریکارڈ ساز پچپن ملین ڈالر بزنس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔

دوسری طرف بچوں کی پسندیدہ اینی میٹد فلم ہوٹل “ٹرانسائل وینیا ٹو” نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے اور دو ہفتوں میں 90 اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔ ڈرگ وار تھرلر فلم سکاریو بارہ ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔