منہاج القرآن آسٹریا کی نو منتخب تنظیم کا منہاج القرآن مرکز کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

Haji Malik Amin Awan

Haji Malik Amin Awan

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے نو منتخب صدر حاجی ملک امین اعوان نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ آسٹریا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن آسٹریا کی تنظیم مجلس شوریٰ کا ایک اجلاس 5 نومبر کو منہاج سنٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں مختلف عہدیداران کا چناو کیا گیا۔

جس میں صدر حاجی ملک محمد امین اعوان ،مجلس شوریٰ صدر حاجی ملک مصطفی ،محمد آصف سینئر نائب صدر،ناظم عمران علی ،نائب ناظم زوہیب حسن ،ناظم مالیات حاجی ملک محمد شفیع اعوان ،نائب ناظم مالیات محمد جواد، اورصدر پاکستان عوامی تحریک آسٹریا الحاج خواجہ محمد نسیم شامل ہیں۔ملک امین اعوان نے مذید کہا کہ نومنتخب عہدیداران کے نام منظوری کیلیے منہاج القرآن مرکز کو ارسال کردیئے گے تھے۔

منہاج القرآن مرکز کی جانب سے تمام نومنتخب عہدیداران کے ناموں کی منظوری کا نوٹیفکیشن ایک سال کیلیے نومبر 2015 سے لیکر نومبر 2016 تک جاری کردیا گیا ہے۔

Notification

Notification