منہاج القرآن انٹرنیشنل عصر حاضر میں فیضانِ غوثِ الاعظم کا عظیم مظہر ہے۔ ملک امین اعوان

Ghaus Al Azam

Ghaus Al Azam

ویانا (فرخ وسیم بٹ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے مرکز ویانا میں سلطان الاولیاء شیخ عبدالقادر گیلانی المعروف غوث الاعظم کے عرس مبارک کے موقع پر ایک ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست اور فیضانِ غوث الاعظم کے امین قدوة الاولیاء سیدنا طاہرعلاء الدین بغدادی کے عرس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

حاجی ملک امین اعوان کی زیرصدارت منعقد ہونے والی اس روحانی محفل کی نقابت کی ذمہ داری علامہ مدثر اعوان نے ادا کیے۔ جبکہ خصوصی خطاب کے لیے جرمنی سے منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنما مفتی ممتاز حسین قادری تشریف لائے۔ سٹیج پر مہمانان گرامی میں پروفیسر اظہر سیالوی، سید علی غضنفر باوا اور دیگر زعماء زینت افروز تھے۔

مفتی ممتاز حسین قادری نے قرآن و سنت کی روشنی میں شانِ غوث اعظم واضح کرتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر کی تجدیدی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرقیادت اولیائے کرام کے فیض کو بھرپور انداز میں پھیلا کر امت مسلمہ کو محبت، اخوت اور امن و آشتی کا مظہر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

محفل میں حافظ مبشر قادری نے تلاوت کلام پاک جبکہ ہدیہ نعت و مناقب کی سعادت، غلام مصطفی نعیمی، شہریار خان، محمد نعیم رضا، حاجی محمد اکبر، سید عبدالرحمن، زبیراعوان و عبیر اعوان نے حاصل کی۔ اختتام پر امت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا کے بعد حاضرین میں لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا۔

Ghaus Al Azam

Ghaus Al Azam