تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیر اہتمام سالانہ 23 واں استقبال ربیع الاول شریف کا مشعل بردار جلوس

Rabiul Awwal

Rabiul Awwal

گجرات : تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیر اہتمام سالانہ 23 واں استقبال ربیع الاول شریف کا مشعل بردار جلوس پورے مذہبی جوش و خروش اور انتظام و انصرام کے ساتھ اور نماز مغرب جی ٹی ایس چوک سے شروع ہوا۔

تلاوت قرآن مجید اور نعت مصطفی سے درود و سلام کی پر معطر فضائوں میں شروع ہوا۔ ہر زبان پر سیدی مرشدی یا نبی ۖ یا نبی ۖ اور درود و سلام جاری تھا۔ فضاء نعرہ تکبیر و رسالت سے گونجتی رہیں۔ سرکلر روڈ پر مختلف مقامات پر جلوس کی قیادت چوہدری ارشد جاوید ورائچ’ علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری’ علامہ راجہ اعظم ‘ علامہ ساجد محمود قادری’ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ مرزا طارق بیگ ضلعی امیر’ خاور بشیر بٹ’ چوہدری محمد اکرم سابق ضلعی امیر عمر شریف’ چوہدری امجد اقبال’ حاجی محمد ریاض’ صاحبزادہ پیر سید زوار حسین شاہ بخاری زیب آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف ‘ چوہدری محسن سیال’ نعیم شریف صابری’ حاجی انجم رحمانی’ چوہدری رضوان ساہی’ چوہدری وارث جوڑا’ ڈاکٹر اعظم کھوکھر’ علامہ اصغر چشتی کے علاوہ دیگر قائدین بھی شامل تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں عشاقان مصطفی سینوں پر اسم ”محمد ۖ ” سجائے اور لبوں پر درود و سلام کے زمزمے جاری جلوس میں شامل تھے۔ سرکلر روڈ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جی ٹی ایس چوک پر اختتام پذیر ہوا’ درود و سلام اور خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ قوم و ملک کی سربلندی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔