منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لوگونس فرانس کے زیراہتمام شب برات،خصوصی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا

پیرس (میاں عرفان صدیق) ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لو گونس فرانس اور منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری کی زیرصدارت اورعلامہ حافظ محمد اقبال اعظم ڈائریکٹر منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن یورپ کی زیرنگرانی شب برات، خصوصی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالمی شہرت یافتہ نقیب صاحبزادہ تسلیم احمدصابری اورعالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمودآف ساہیوال نے حضورﷺ کو عقیدت کے نظرانے پیش کیے اور شرکاء کے دلوں کو فجر تک تسکین پہچاتے رہے۔پروگرام کے آخر پر عمرہ کی ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی اور صاحبزادہ تسلیم احمد صابری نے دعا کروائی۔

Shab e Barat Mahfil Naat

Shab e Barat Mahfil Naat