منہاج القرآن انٹرنیشنل گونساویل کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل نعت

Paris Mehfil Naat

Paris Mehfil Naat

پیرس (میاں عرفان صدیق) منہاج القرآن انٹرنیشنل گونساویل کے زیراہتمام عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ شب برات،گونساویل کے خوبصورت مقامی ھال میں انعقاد پذیر ھوئی۔

محترم علامہ حسن میر قادری کی زیر سرپرستی ھونے والے اس پروگرام کی صدارت محترم چودھری محمد اعظم(صدر MQI فرانس)نے کی جبکہ مہمان خصوصی محترم شیخ زاہد فیاض تھے۔ملک پاکستان سے تشریف لائے ھوئے عالمی شہرت یافتہ نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شہباز قمر فریدی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں پاکستانی کمینوٹی کی مشہور و معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ان کے خوبصورت اشعار پر حاضرین محفل جھومتے رہے اور فضا محبت رسول ص کے نعروں سے گونجتی رہی۔

پروگرام کے آخر میں اس شاندار محفل نعت کے انعقاد پر محترم چودھری محمد اعظم(صدر MQI فرانس) نے محترم عبدالحمید(صدر گونساویل)،محترم شمریز عاشق (جنرل سیکرٹری گونساویل)،محترم حسن ارشد و دیگر احباب کو مبارکباد پیش کی۔ محترم علامہ حسن میر قادری صاحب کی رقت آمیز اور پرسوز دعا کے ساتھ محفل نعت اختتام پذیر ھوئی۔