تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید کے والد گرامی کی وفات پر اظہار افسوس

Hafiz Saeed

Hafiz Saeed

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ محمد سعید کے والد گرامی کا گذشتہ دنوں پاکستان سیالکوٹ میں انتقال کر گئے جس پر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء اراکین وابستگان اور تمام عہدیداران حافظ محمد سعید کے والد گرامی کی وفات ہر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

جبکہ وسیم بٹ اور دیگر احباب نے حافظ محمد سعید سے بذریعہ فون کرکے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء اراکین وابستگان حافظ محمد سعید کے اس غم کے لمحات میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔