منہاج القران ایک حسینی مشن ہے۔ حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ

Allama Farhat Hussain

Allama Farhat Hussain

پیرس (میاں عرفان صدیق) منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام حسب سابق اس سال بھی محرم الحرام کی مناسبت سے عظیم الشام شہادت امام حسین کانفرنس مورخہ 10 اکتوبر بروز سوموار رات 09 بجے پیرس لاکورنیو میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں خصوصی خطاب پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عظیم مذہبی اسکالرشاگردرشید شیخ الاالسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ (مرکزی نائب ناظم اعلی) نے کیا۔

اس کے علاوہ اس کانفرنس میں محترم المقام حضرت علامہ حسن میر قادری (مرکزی نائب ناظم اعلی دعوت و تربیت اورسیز)، سابقہ ناظم اعلی تنظیمات محترم شیخ زاہد فیاض، ممبر سپریم کونسل منہاج القران محترم حاجی محمد گلزار، صدر منہاج القران انٹرنیشنل فرانس محترم چوہدری محمد اعظم اور ناظم منہاج القران انٹرنیشل فرانس محترم آظہر صدیق کے علاوہ کثیر تعدادمیں مردو خواتین نے شرکت کر کے اپنے ایمان کو اہل بیت کی محبت سے سرشار کیا۔

پروگرام کا اغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اس کی سعادت محترم قاری محمد طاہر عباس گوراہیہ نے حاصل کی اس کے بعد بالترتیب محترم محمد حنیف مغل، محترم راجہ محمد رضوان اور منہاج نعت کونسل فرانس نے اہل بیت کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس کے بعد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عظیم مذہبی اسکالر حضرت علامہ سید فرحت حسین شاہ (مرکزی نائب ناظم اعلی) نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ منہاج القرآن کو اللہ پاک نے اس اعزاز سے نوازا ہے کہ اس کے بانی شیخ الاالسلام ڈاکڑ محمد طاہر القادری نے لوگوں کے دلوں میں اہل بیت کی محبت کو اجاگر کرنے کے لئے ساری زندگی وقف کر رکھی ہے۔

امام عالی مقام امام حسین علیہ اسلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں رائج یزیدی نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ منہاج القران کا حصہ بن کر پاکستان سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کریں۔ پروگرام کےآخر میں سب نے کھڑے ہوکے اہل بیت کی بارگاہ میں سلام پیش کیا اسکے بعد حضرت علامہ حسن میر قادر ی نے امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

پروگرام میں نقابت کے فرائض محترم علامہ رازق نے ادا کیے اخر پر سب عاشقین اہل بیت کی لنگر حسینی سے ضیافت کروائی گئی۔

Allama Farhat Hussain

Allama Farhat Hussain

Allama Farhat Hussain

Allama Farhat Hussain