منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ کا 3 روزہ مشترکہ نفلی اعتکاف جمعتہ المبارک کے بعد شروع ہو چکا ہے

Itikaf

Itikaf

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکز پر منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز لیگ کا 3 روزہ مشترکہ نفلی اعتکاف جمعتہ المبارک کے بعد شروع ہو چکا ہے جو اتوار شام تک جاری رہے گا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذرائع کے مطابق نفلی اعتکاف میں 150 کے قریب خواتین معتکف ہو گئی ہیں جو اللہ اور اسکے رسولﷺ کے قرب کے لیے تین دن کے لیے اپنا گھر بارچھوڑ کر اللہ کے در پر آ گئی ہیں۔

ان خواتین کی دینی و روحانی تعلیم کے لیے فاضلہ و عالمہ طاہرہ فردوس قرآن و حدیث کا درس دیں گی اور اسکے علاوہ سوال و جواب اور ذکر الہیٰ کی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ یا د رہے کہ طاہرہ فردوس گذشتہ ایک سال سے اوسلو اور گرد نواح میں بھرپو ر دینی و تبلیغی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئی ہیں۔