فاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور سینیٹر چوہدری جعفر اقبال کا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ کا دورہ

Dera kotla News

Dera kotla News

Dera kotla News

Dera kotla News

کوٹلہ ارب علی خاں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور سینیٹرچوہدری جعفر اقبال کا ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ کا دورہ۔ مہمانوں کا استقبال چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ چوہدری محمد علی تنویر، چوہدری شفقات عدالت،چوہدری ابراراحمداور ملک نعیم اعوان رہسیاںنے کیا۔

اس موقع پر ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر سردار یوسف اور چوہدری جعفر اقبال کی ایم این اے چوہدری عابد رضا، چئیرمین چوہدری محمدعلی تنویراور چوہدری آصف رضا سے خصوصی ملاقات کی۔ انھوں نے ڈیرہ کوٹلہ پر نماز مغرب با جماعت بھی ادا کی۔ مختلف سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی مذہبی امور سردار یوسف نے ڈیرہ پر آئے وفود سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پرایڈووکیٹ چوہدری شمشادعلی، مہر فیاض ککرالی، ملک نعیم اعوان رہسیاں، چئیرمین سہراب خان، چئیرمین ڈاکٹر عباس،چئیرمین ملک آصف ، ذوالفقار بٹ ککرالی، اظہر خاں، چوہدری طار ق یونس،چوہدری مظفر چک فاضل، اسد نعیم،حاجی آصف چوہڑپورشامل تھے۔