وزیر داخلہ پہلے سے موجود ثبوتوں پر کام کریں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہے، مصطفی کمال

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (جیوڈیسک) ڈاکڑ صغیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا وزیر داخلہ چودھری نثار کو جواب دیتے ہوئے کہا ثبوت مانگنے والے پہلے ان ثبوتوں پر کام کریں جو موجود ہیں۔

انہوں نے کہا لوگوں نے ہمارا پیغام سمجھ لیا ہے دنیا بھر سے رابطے ہو رہے ہیں۔ آنے والوں سے پارٹی، مذہب نہیں پوچھا جا رہا سب ورکر ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہے اور نہ ہی تحریک انصاف سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا صوبے بنانا کوئی گناہ نہیں اگر را کا ایجنٹ جب صوبہ بنانے کی بات کرے تو لوگ ڈریں گے کہ علیحدگی کی بات کر رہا ہے۔