صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن وومن کی صدر منتخب

Kick Boxing Federation

Kick Boxing Federation

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے گذشتہ دنوں سماجی بہبود کی وزیر شمیم ممتاز کو بھاری اکثریت سے وومن ونگ کا صدر منتخب کر لیا فرینڈ شپ ہائوس رشین کلچرل سینٹر طارق روڈ میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد اشفاق سمیت ملک بھر کی تمام ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی رشین کلچرل سینٹر کی سینئر ڈائریکٹر مس ایکٹرینہ اور ڈائریکٹر یوری زوزولو نے سماجی بہبود کی وزیر شمیم ممتاز کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا صدر منتخب ہونے کے بعد صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے اپنے خطاب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن (وومن ونگ) نے جو ذمہ داریاں مجھ پر ڈالی ہین ان کو احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشش کرونگی۔

انہوں نے کک باکسنگ کو خواتین میں مقبول بنانے کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آج ہر میدان میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہی ہیں انشاء اللہ کک باکسنگ میں بھی خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی، سینئر ڈائریکٹر رشین کلچرل سینٹر مس ایکٹرینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کک باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ2012ء سے کام کررہے ہیں اور میں یقین دلاتی ہوں کہ مستقبل میں بھی ہمارا بھرپور تعاون ان کے ساتھ جاری رہے گا۔