وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل کو 72 کروڑ روپے جاری کر دئیے

Pakistan Steel

Pakistan Steel

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل کو 72 کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ پاکستان اسٹیل انتظامیہ کل مستقل ملازمین کو ڈیڑھ ماہ اور کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کرئے گی۔

زرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر پاکستان اسٹیل کو 72 کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں اور پاکستان اسٹیل انتظامیہ کل 16 ہزار مستقل ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہیں ادا کرئے گی جبکہ پاکستان اسٹیل میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے محنت کشوں کو دو مہینے کی تنخوائیں دی جائے گی۔

واضع رہے کہ اس آدائیگی کے بعد بھی پاکستان اسٹیل کے ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم رہے گے۔