کوچکی میں ڈرون حملے پر پاکستان کا امریکا سے احتجاج

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلوچستان میں ڈرون حملے پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے امریکی سفیر سے بلوچستان میں ڈرون حملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملہ پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔