اقلیتوں پر مظالم،بھارت مرتکبین کو سزا دے،امریکی کانگریس

US Congress

US Congress

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف امریکی اراکین کانگریس اور سینیٹ نے مودی سرکار کو خط لکھ دیا، خط میں بھارتی حکومت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تشدد کے مرتکب مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی اراکین کانگریس و سینیٹ نے بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور اقلیتوں پر مظالم اور ناروا سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آٹھ سینیٹرز اور کانگریس کے چھبیس ارکان کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارت میں اقلیتوں کیخلاف تشدد کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دے۔ امریکی اراکین کے مطابق بھارت میں گائے کے ذبح اور گوشت پر پابندی سے فرقہ ورانہ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔