شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی جانب سے لاہور حملہ پر اظہار مذمت

Lahore Blast

Lahore Blast

پیرس (شاہ بانو میر) شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی تمام خواتین کی جانب سے مشترکہ طور پے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں لاہور میں ہونے والی دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں 69 معصوم بچے اور خواتین بڑی تعداد میں شہید ہو گئے۔ بزدل دشمن جان لے کہ
اس ملک کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جاری رہے گی۔ جیت انشأاللہ حق کی ہوگی۔

پاکستان بھارتی جاسوس کے گرفتار ہونے کے بعد ایسے دھماکوں کا ہونا براہ راست اشارہ ہے کہ کاروائی کن کی جانب سے کی گئی
پاکستان کی پاک فوج بلند حوصلے کے ساتھ سینہ تان کر دشمن سے آخری معرکہ میں نبرد آزما ہیں۔

قوم مایوس ہو نہ ہمت ہارے شمع بجھنے سے پہلے پورے زور سے پھڑپھڑاتی ہے اور دہشت گردوں کی آخری پھڑپھڑاہٹ ہے۔