معجزہ معراج مقام مصطفی کی عظمت و رفعت کی عظیم دلیل ہے، کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس: پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے بیان میں کہا کہ معجزہ معراج مقام مصطفی کی عظمت و رفعت کی عظیم دلیل ہے، اللہ تبارک تعالی نے اپنے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بے حد فضائل و کمالات اور بے شمار معجزات عطا فرمائے۔ ان معجزات میں سب سے بڑا معجزہ واقعہ معراج ہے۔شب معراج مییں اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انوار و اسرار اور مقام قاب و قوسین میں قرب خاص کا شرف عطا فرمایا ، اور حضور کو بے حجاب اپنے دیدار سے مشرف فرمایا۔ ۔شب معراج ،میں جب رب العالمین سے ہم کلامی کے وقت اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جواب میں اپنی امت کو بھی یاد رکھا۔

اللہ تعالی نے شب معراج میں امت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عظیم تحفہ نماز پنجگانہ عطا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج دراصل رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک نہایت ہی طویل ترین سیر پر مشتمل ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بڑے تزک و احتشام اور عزت افزائی کیساتھ بارگاہ خداوندی میں پذیرائی نصیب ہوئی کہ اولین و آخرین میں کسی کو یہ عظمت و ہیبت نصیب نہیں ہوئی۔

شب معراج رب العالمین نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیشمار حکمتیں اور جنت و دوزخ کے احوال کا منظر پیش کیا ۔ تمام تر سائنسی ترقیاں زمین و آسمان کی حقیقت کا سراخ نہیں لگا سکتیں جبکہ رب العالمین نے اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک شب کے تمام راز سے واقف فرمایا۔