میرپور کی خبریں 13/7/2016

Mirpur

Mirpur

میرپور : سروس ٹربیونل آزاد جموں و کشمیر 16 جولائی تا سرکٹ میرپور میں کیسز کی سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق ممبر سروس ٹربیونل آزاد جموں و کشمیر چوہدری اشفاق احمد رواں ہفتے 16 جولائی تک سرکٹ میرپور میں کیسز کی سماعت کرینگے جبکہ اس دورہ کے دوران رجسٹرار ٹربیونل محمد رفیق مغل کے پاس نئی اپیلز بھی دائر کی جا سکیں گی جن پر فاضل ممبر بعد ازاں سماعت فیصلہ جات بھی صادر کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرپور : کشمیر یورپین فورم کا تھریسامے کی برطانوی وزیراعظم نامزدگی کا خیر مقدم ۔تفصیلات کے مطابق کشمیر یورپین فورم نے برطانوی ہوم سیکرٹری تھریسا مے کی بحیثیت وزیراعظم نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا ہے واضع ہو کہ تھریسامے کشمیر یورپین کی فعال رکن بھی ہیں۔