مرزا گروپ کے مخصوص نشتوں کے امیدواروں کا نامزدگی فارم رد ہونے کے خدشے کے پیش نظر احتجاج

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) مرزا گروپ کے مخصوص نشتوں کے امیدواروں کا نامزدگی فارم رد ہونے کے خدشے کے پیش نظر احتجاج، ریٹرنگ افسر کی غیر موجودگی کو سازش تسلیم کرتے ہیں عدلیہ نوٹس لے امیدواروں کا مطالبہ۔

ٹاﺅن کونسل اور میونسپل کونسل سے مرزا گروپ کے مخصوص نشتوں کے امیدواروں خورشید میمن، سکینہ ترک، حنیف سیھڑات، ڈیوسی مل، میر عبداﷲ ٹالپورسمیت دیگر نے منتخب کونسلروں کے ہمراہ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ ریٹرنگ افسرمحمد رفیق قریشی بدین میں موجود نہیں ہیں اور انکے ماتحت عملے پر کسی قسم کا اعتبار نہیں ہے۔

کیونکہ مخصوص نشتوں کے امیدواروں کی جانب سے نامزدگی فارم جمع کروانے کے باوجود بھی انہیں کسی قسم کی کنفرمیشن نہیں دی گئی کہ آیا انکے فارم بحال ہیں یا رد کر دئے گئے، امیدواروں کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ لوکل گورنمٹ 2013کے قانون کی سیکشن 3کی شق نمبر 51A کے مطابق امیدواروں کا سیاسی جماعتوں سے وابسطہ ہونا ضروری نہیں اور اگر اسی شق کو توڑ مڑوڑ کر مخصوص امیدواروں کے نامزدگی فارم رد کیئے گئے تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔

دوسری جانب ریٹرنگ آفیس بدین کے زرائع کے مطابق مخصوص نشتوں پر جمع ہونے والے نامزدگی فارموں کی جانچ پڑتال 11مئی تک مکمل کر کہ حتمی فہرست تیار کی جائے گی، 13مئی تک رد ہونے والے امیدوار اپیل ریٹرنگ افسر کے پاس جمع کروا سکتے ہیں،14مئی کو اپیلوں پر فیصلہ دیا جائےگا، 16مئی کو فائنل لسٹ جاری ہوگی۔

18مئی کو فائنل کامیاب امیدواروں کے نام جاری کئے جائیں گے، 24 مئی کو الیکشن کمیشن امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا جبکہ 26مئی کو میونسپل کمیٹی اور ٹاﺅن کونسل کی تقریب حلف وفاداری ہو گی۔