مصباح الحق ایک اور منفرد عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو 40 برس کی عمر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے 784 سکور درکار ہیں۔

ایک اور منفرد عالمی ریکارڈ مصباح الحق کا منتظر ہے۔ مصباح 40ویں سالگرہ سے لے کر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سولہ سو ستاون رنز بنا چکے ہیں۔ اس ریکارڈ پر اس وقت انگلش بلے باز جیک ہوبس کا قبضہ ہے۔

انہوں نے 1922 میں عمر کی 40 بہاریں دیکھنے کے بعد دو ہزار چار سو چالیس رنز بنائے۔ ون ڈے میں 40 برس کے بعد 595 رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ مصباح الحق ہی کے نام آگے درج ہے۔