مصباح کو ریٹائرمنٹ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بنائے جانے کا امکان

Misbah ul Haq

Misbah ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ کو بام عروج پر پہنچانے والے مصباح الحق کو ریٹائرمنٹ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بنائے جانے کا امکان ہے۔ مصباح وسیم راجہ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بننے والے پہلے پاکستانی ہونگے۔

آئی سی سی میچ ریفریز کے پینل میں بھارت کے جواگل سری ناتھ بھی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور زمبابوے کی بھی بھرپور نمائندگی موجود ہے۔

آئی سی سی کی جانبداری کہیں یا پاکستانی ریفریز کی نااہلی، گزشتہ تیرہ برس میں کوئی بھی پاکستانی آئی سی سی میچ ریفری نہیں بن سکا۔

رمیز راجہ کے بھائی وسیم راجہ نے دو ہزار دو اور دو ہزار چار کے درمیان آئی سی سی میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے تھے۔