مصباح کے بیٹے پر بھی سپر اسٹار بننے کی دھن سوار

Faham

Faham

لاہور (جیوڈیسک) چھوٹی عمر، بڑا عزم، لاجواب بیٹنگ اسٹائل اور سخت ٹریننگ، یہ صفات ہیں کپتان مصباح الحق کے صاحبزادے کی۔

مصباح الحق کے بیٹے فہام نے اپنے والد کی طرح سپر اسٹار بننے کے خواب اپنی آنکھوں میں سجا لئے، اسی لئے تو ان کی جارحانہ شارٹس اور انداز بھی مصباح الحق جیسا ہی ہے۔ دس سالہ فہام کے فیورٹ کرکٹر اسے کے پاپا ہی ہیں جن کے نقش قدم پر وہ چلنا چاہتا ہے۔

ليف ہینڈ بلے باز، فہام اپنے والد سے بيٹنگ کے گربھی سيکتھے ہيں۔ یہی نہیں، فہام نے تو مستقبل میں قومی ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش بھی ظاہر کر دی ہے۔