مصباح الحق زخمی ہو گئے، ڈاکٹروں نے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پنڈلی کی انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

مصباح الحق قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران مصباح الحق پنڈلی کی انجری کا شکار ہو گئے۔ کوچ سوئی ناردرن گیس باسط علی کا کہنا ہے کہ مصباح 2 سے 3 ہفتے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔